میں آج تک کابینہ میں شمولیت کے امکان کو مسترد کرتا ہوں، قمر زمان کائرہ

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت میں شامل ہورہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹو نائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری پوزیشن وہی ہے جو کل تھی ، ابھی تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، کل ہماری میٹنگ ہونی ہے اس میں اپنی اپنی تجاویز سامنے آئیں گی،اگر اس میں کوئی تبدیل شدہ تجویزآتی ہے تو اس پر کل بات ہوگی۔

سابق کمشنر راولپنڈی کو اوور سیز نے 25 کروڑ میں خریدا، راجہ ریاض کا الزام

انہوں نے کہا کہ میں آج تک کابینہ میں شمولیت کے امکان کو مسترد کرتا ہوں، پیپلز پارٹی ہمیشہ غیر آئینی راستوں کو روکنے کی بات کرتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے۔

جمہوریت اوروفاق کو خطرات سے متعلق باتیں قیاس آرائیاں ہیں، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کے علاوہ اور کوئی راستہ ہی بھی نہیں۔

ہم اپنی طاقت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آئیں گے، علی محمد خان

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دوستوں کو ناراض کر کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کا راستہ کھولنے کی کوشش کی تھی، 9مئی نے پورے پاکستان کو اپنے جکڑ میں لے لیا ہے۔

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ، ہم نے مسلم لیگ ن کو واضح کہہ دیا ہے کہ ہمارے پاس سیٹیں نہیں، ہم نے مسلم لیگ ن کو کہا کہ آپ کے پاس سیٹیں زیادہ ہے آپ حکومت بنائیں۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکابرین سے درخواست ہے کمیٹی ضابطے کی پاسداری کریں ،اسحاق ڈار

انکا کہنا تھا کہ ہم مل کے چلنے کو تیار ہیں، ہم آپ کے ساتھ دیں گے، کل ہماری پھر میٹنگ ہونے کاامکان ہے، توقع ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی، مسلم لیگ ن کے وزرا ہوں۔

ن لیگ کے کچھ لوگوں کی زاتی رائے ہے کہ کچھ وزارتیں لی جائیں اور سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے بیٹھ کر بات ہو جائے گی۔

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ زرداری کے صدر بننے پر راضی ہے ہم پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ ن لیگ کو وزیراعظم کیلئے ووٹ دیں گے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US