ساڈا حق ایتھے رکھ میرا نعرہ ، وفاق سے خیرات نہیں ، اپنا حصہ مانگیں گے ، علی امین گنڈا پور

image

 نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے آئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، راہداری ضمانت دی جائے ، انہوں نے درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

دریں اثنا پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق سے خیرات نہیں ، اپنا حصہ مانگیں گے ، وفاق نے خیبرپختونخوا کے کئی سو ارب روپے دینے ہیں، “ساڈا حق ایتھے رکھ” یہ میرا نعرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ اور پناہ گاہیں بحال کریں گے، معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیں گے۔

اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں ، علی امین گنڈا پور

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی شمولیت پر لیگل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، پارٹی شمولیت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US