ڈی آر اوز کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید

image

راولپنڈی کے ڈی آر اوز کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تردید کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم کی انکوائری جاری ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈی آر اوز نے بیان انکوائری کمیٹی کو قلمبند کروا دیے۔

کمشنر راولپنڈی نے جو بیان دیا شام تک اس کی حقیقت آچکی تھی

ذرائع کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ اگلے مرحلے میں آر اوز کو طلب کرکے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US