محمد بشیر کی جگہ ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات

image

سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کر دیا گیا۔

وزرات قانون نے نئے جج کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ناصرجاوید رانا کی تقرری 3 سال کیلئے 23 جنوری2027 تک کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کی درخواست دیدی

جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو جج تعینات کیا گیا ہے، جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جج ناصرجاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US