وفاق میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، اسد قیصر کا دعویٰ

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاق میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ الیکشن دھاندلی کیخلاف ہماری بھرپور تحریک چل رہی ہے۔ مطالبہ ہے فارم 45 کے مطابق کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دوسرا مطالبہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔

پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارکر لیپ ٹاپ ضبط کرلیا، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے حقوق ادا نہیں کر رہی، این ایف سی ایوارڈ کے مطابق ہمارے صوبے کو حصہ نہیں دیا جا رہا۔ اپنے صوبے میں کاروبار اور روزگار کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پورے خیبرپختونخوا کی آواز بنوں گا، بھرپور تیاری اور حکمت عملی سے صوبے کا مقدمہ لڑیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US