نوازشریف اور اصف زرداری کی مری میں ملاقات متوقع

image

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف مری باغ شہیداں میں سیاسی بیٹھک کررہے ہیں۔

ذرائع نے ہم ٹی وی کو بتایا ہے کہ نواز شریف مری اپنے رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں، چوبیس گھنٹے میں قائد ن لیگ کی بڑی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کیساتھ ہمارا یہ اتحاد 7،8 سال پرانا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

نواز شریف کی شریک چیرمین پی پی آصف علی زرداری سے بھی ایک اہم ملاقات متوقع ہے، اس دوران ن لیگ اور پی پی کی کی تشکیل کردہ کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی رپورٹ آج مرتب کریگی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی پی اور ن لیگ کے درمیان آج حتمی نکات طے پانے کی توقع کی جارہی ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان مشاورت کے پانچواں دور ہورہا ہےاور دونوں پارٹیوں کی اعلی قیادت حکومت سازی کا حتمی اعلان آنے والے 72 گھنٹے میں متوقع ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US