تحریک انصاف چاند پر حکومت بنانے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

image

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)چاند پر حکومت بنانے جا رہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کےساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمر ایوب تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، وہ میرے دوست اور اچھے انسان ہیں لیکن ماضی نہ بھولیں۔

میرے خیال میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کیلئے علی محمد خان کا نام آنا چاہئے تھا، ان کا نام نہ آنا دکھ کی بات ہے۔

جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو نامزد کر کے اشارہ دیدیا کہ توڑ پھوڑ کی سیاست کریں گے، جب وہ وزیراعلیٰ بن جائیں گے تو ایک پولیس ان کی حفاظت کیلئے کھڑی ہوگی ، اور ایک پولیس جب ان کو گرفتار کرنے آئے گی تو بیک اپ پر سول آرمڈفورسز ہوں گی تصادم ہوگا، یہ تصاد م کی سیاست ملک کیلئے خطرہ ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے اور ان کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US