کراچی میں رات گئے متعدد پولیس مقابلے، 2 ملزمان مارے گئے، 7 گرفتار

image

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا ایریا بلاک 5 میں ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

سچل پولیس کا جمالی پل سمیرا چوک کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

سائٹ سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حمایت مانگ لی

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس کی رزاق آباد کے کارروائی کے دوران جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ جسے پولیس نے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی۔

سائٹ سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US