عمر ایوب کے علاوہ کوئی وزیراعظم بنا تو وہ جعلی ہوگا، اسد قیصر

image

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمر ایوب کے علاوہ اگر کوئی اور وزیراعظم بنتا ہے تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر ایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔ سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے،منصوبہ بندی کے تحت ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا۔

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی تجویز خود ایم ڈبلیو ایم نے دی، عمر ایوب

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد واضح ہوگیا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا۔ مولانا گل نصیب انکی درخواست پر الیکشن سے دستبردار ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US