بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی ۔7 زیارت ، ہرنائی میں 11 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے 29 فروری کی تاریخ مقرر

image

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی ۔7 زیارت ، ہرنائی میں 11 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے 29 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے ۔بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 29 فروری کو گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول خارشانگ سنجاوی،سول ڈسپنسری شنلیز سنجاوی،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول باغو،گورنمنٹ بوائزمڈل سکول سنجاوی میل،گورنمنٹ گرلزہائی سکول کلی پرانا سنجاوی ،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کلی فتح محمد سنجاوی،گورنمنٹ پرائمری سکول آندر آباد سنجاوی میل،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول آندرآباد فی میل،گورنمنٹ ہائی سکول بازار سنجاوی میل،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوئی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بازار سنجاوی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US