رجوعیہ پولیس کا تھانہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اسلحہ برآمد، متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج

image

ایبٹ آباد۔ 29 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ایس ایچ او رجوعیہ تنویر خان نے اس سلسلہ میں بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا،

متعدد گھروں کی بذریعہ لیڈیز پولیس خانہ تلاشی کی گئی، اس دوران پولیس نے غیرقانونی اسلحہ اور رینٹل بلڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے 5 پستول، ایک بندوق، ایک رائفل اور کثیر تعداد میں کارتوس مختلف بور برآمد کر لئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US