تمام جماعتیں ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں، احسن اقبال

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی ذمّہ داری ہے کہ وہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایک پارٹی ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی ۔تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جگہ اس میں کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو متحد ہوکے میثاقِ معیشت پہ بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک میں ترقیاتی کاموں کو اسی رفتار سے دوبارہ شروع کرے گی جس رفتار سے ہم نے 2013 سے 2018 میں چھوڑا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ بھی کرنا ہے کہ ہم نے ملک کو برآمدات کے ذریعے بحران سے نکالنا ہے یا قرضوں سے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ان تمام آ پشنز پہ بات کرنی چاہیے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US