سولہویں قومی اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):16 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیاجس کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔

حلف اٹھانے والے اہم رہنمائوں میں میاں محمد نواز شریف،محمد شہباز شریف،آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری،مولانا فضل الرحمان ،سردار اختر مینگل،محمود خان اچکزئی، بیرسٹرگوہر علی خان،عمر ایوب خان، طارق بشیر چیمہ،چوہدری سالک حسین،خالد مگسی،خواجہ محمد آصف،سردار ایاز صادق، سید خورشید احمد شاہ، عامر ڈوگر،ریاض پیرزادہ اور دیگر شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US