اپنے گھر واپسی اور پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے پر آج بے حد خوشی ہے،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ طویل جلا وطنی کے بعد قومی اسمبلی میں واپسی پر جذباتی کیفیت ہے۔اپنے گھر واپسی اور پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے پر آج بے حد خوشی ہے۔انہوں نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں منتخب رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد گیٹ نمبر پانچ سے واپسی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ اپنی صاحبزادی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہو رہے تھے۔نواز شریف نے کہا کہ ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اسوقت سب کو مل کر ملک اور قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔صحافی کے ایک سوال پر نواز شریف نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایک طویل عرصے کی جلا وطنی کے بعد اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھانا میرے لیے باعث مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع میرےلیے خوشی اور جذباتی کیفیت کا ہے۔میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے پر عزم ہوں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US