اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 5 کارروائیوں میں 81 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 3 ملزمان گرفتار کر لیے

image

راولپنڈی۔29فروری (اے پی پی):اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 5 کارروائیوں میں 81 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 3 ملزمان گرفتارکرلیے۔ترجمان نے بتایا کہ جی پی او ملتان میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 35 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔سبی روڈ کوئٹہ کے قریب سے 175 کلوگرام کرسٹل ہیروئن برآمدکی گئی۔

حسن آباد اٹک کے قریب ملزم سے 3 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی۔لکپاس ٹول پلازہ مستونگ کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام آئس برآمدکی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US