قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے،انتخاب جمعے کو ہوگا

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لیے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ارکان سے حلف لینے کے بعد اعلان کیا کہ سب سے پہلے قومی اسمبلی کے رول آف ممبرز پر وہ امیدوار دستخط کریں گے جنہوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ہیں ،

مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نے سپیکر، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید غلام مصطفی شاہ نے ڈپٹی سپیکر ،سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر نے سپیکر اور جنید اکبر نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس ایوان میں ہی جمع کرائے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہونے اور جانچ پڑتال کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا ۔ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن کل( جمعے کو )ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US