اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):ایم کیو ایم پاکستان کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مشکل حالات ہیں ہمیں ڈیلیور کرنا ہوگا اور لوگوں کی تکالیف میں کمی لانا ہوگا ۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی بحران بڑے چیلنجز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نامناسب بات کہ کہ گھر میں لڑائی ہے اور ہم عالمی ادارے کو اس سے آ گاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست کے دنیا کے تعلقات میں رخنہ ڈالنا غیر آ ئینی ہے ۔