سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ترجیح فہرست جمع نہیں کروائی گئی،خواجہ محمد آصف

image
اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ترجیح فہرست جمع نہیں کروائی گئی۔قواعد کے تحت میدواروں کی فہرست شیڈول کے تحت دینا ہوتی ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے رکن عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہم نے رولز اور قانون کی پاسداری کرنے کا حلف اٹھایا ہے۔یہ ایوان نامکمل ہے۔ایوان میں ہماری خواتین کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اس ایوان میں صرف عوامی مینڈیٹ رکھنے والا ہی بیٹھ سکتا ہے۔آرٹیکل 51 تھری کے مطابق قومی اسمبلی 336 نشستیں پر مشتمل ہے۔اس میں خواتین کے لئے 60 اور غیر مسلموں کے لئے 10 نشستیں مختص ہیں اس میں ہماری نشستوں پر ہماری مخصوص نشستوں پر الاٹمنٹ کی جائے۔سپیکر نے فلور خواجہ آصف کو دیا تو پی ٹی آئی ممبران نے شور شرابہ شروع کردیا۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی اسمبلی کے تقدس کو برقرار رکھیں۔

اس طرح ایوان میں آپ کی بات بھی کوئی نہیں سنے گا۔پارلیمان نے اپنا نکتہ نظر دینا ہے اور ان کو پھر جواب دینا ہے۔گوہر علی خان نے کہا کہ جو پوائنٹ آف آرڈر اٹھایا ہے اس کا جواب در جواب نہیں۔مسلم لیگ ن کے رکن خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لئے کوئی فہرست نہیں دی۔پہلے سے دی جانے والی لسٹ میں نام شامل ہوسکتے ہیں نئی لسٹ میں نہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US