فلائی جناح کا لاہور سے شارجہ کیلئے پرواز یں شروع کرنے کا اعلان

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):نجی ایئر لائن فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی فضائی آپریشنز کا آغاز کرتے ہوئے لاہور سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فضائی کمپنی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نئی سروس 27 مارچ 2024 سے شروع ہونے والی یومیہ نان سٹاپ پروازوں کے ذریعے دونوں شہروں کو ملائے گی۔

فلائی جناح کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد تا شارجہ روٹ پر پروازوں کا آغاز دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جس سے کاروباری اور تفریحی غرض سے آنے والوں مسافروں کیلئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

فلائی جناح اس وقت پاکستان میں اپنے پانچ جدید ایئر بس اے – 320 طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑے کے ساتھ کراچی، لاہور، اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US