اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ اقدامات کریں گے،وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ جا معات صحیح معنوں میں تعلیم و تحقیق اور فیکلٹی ہی سے پہچانی جاتی ہیں اس لئے اساتذہ کی فلاح و بہبود کی ہر تجویز پر غور اور اُن کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ روز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(اے ایس اے)کی جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالستار نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اوپن فورم میں فیکلٹی ممبران نے بحث کی اور اپنے مسائل کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر صدر اے ایس اےڈاکٹرمحمد اقبال احمد نے جامعہ کی بہتری اور فیکلٹی کی فلاح و بہبود کے لئے وائس چانسلر کو اپنی گزارشات پیش کیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US