اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سفیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے یو اے ای کے ہم منصب کی جانب سے مبارکباد دینے کے لئے ٹیلیفون کو سراہا اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔