پاور ڈویژن کی وفاقی وزیر توانائی کو ڈویژن کے انتظامی امور اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تعارفی بریفنگ

image

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)سردار اویس احمد خان لغاری کو پاور ڈویژن کی جانب سے انتظامی امور اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تعارفی بریفنگ دی گئی ۔ پیر کو دی جانے والی بریفنگ میں چیلنجز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گردشی قرضہ تقریباً 700 سے لیکر 800ارب روپے سالانہ اضافہ سے 3 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے جس سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ غیر متزلزل عزم کے ساتھ وہ گردشی قرضوں پر قابو پانے اور پاور سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US