انقرہ۔19مارچ (اے پی پی):ترک صدر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین تنازع کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس نے ترک صدر کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔
ترک صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ترکیہ اور روس کے تعلقات میں مثبت رجحان جاری رہے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ترکیہ یوکرین تنازع کے تناظر میں مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔