کوئٹہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ورکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی نےشمالی وزیر ستان میں دہشت گردحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی مل کر مہنگائی کو کم کریں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں مسلم لیگ( ن )کی اتحادی ہیں یہ سب مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے ۔میر خان محمد خان جمالی نے کہا کہ ہم علاقے کو پانی کی فراہمی ، بہتر تعلیمی ماحول اور صحت کے بہتر نظام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔