گوادر،قاسم پورٹ اور کے پی ٹی کی اپ گریڈ یشن کا اعلان ، پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے، وفاقی وزیر بحری امور

image

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نےگوادر،قاسم پورٹ اور کے پی ٹی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے،

پورٹ قاسم کے پاس 150 ارب روپے پڑے ہیں،جہاز بنانے میں دو سال لگیں گے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن(پی آر اے) وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ایس ائی ایف سی ایک اہم فورم ہے ،ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت ملکر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کررہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن نے حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ پرامید ہوں حکومت معیشت سمیت دیگر مسائل کو حل کر لے گی۔ انہوں نےکہا کہ وزارت بحری امور میں پہلے ایم کیو ایم اور پھر پی ٹی آئی کا وزیر رہا،وزارت میں ماضی کے معاملات کا جائزہ لیں گے،مٹی پاؤ والی بات نہیں ہوگی ۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ چھ ہزار ارب کرپشن،سمگلنگ اور بے ضابطگی کی نذر ہوتے ہیں، اس کی روک تھام کے لئے بیوروکریسی کے نظام کو ٹھیک کرنا پڑے گا،ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس چوری کی روک تھام کرنا ہوگی۔ وفاقی وزیر قیصر شیخ نے میری ٹائم پالیسی پر نظر ثانی کا عندیہ بھی دیا۔ وفاقی وزیر میری ٹائم نے گوادر پورٹ پر ڈیجنگ کو بھی ناگزیر قرار دے دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US