اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ 2023-24 پیش کر دی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے منگل کو صدر مملکت کو آڈٹ رپورٹ پیش کی۔