پاکستان کے لیجنڈ اداکار محمد علی کی 18ویں برسی منائی گئی

image

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان کے لیجنڈ اداکار محمد علی کی 18ویں برسی منگل کو منائی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد علی 19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔

محمد علی کا خاندان 1947 میں تقسیم کے بعد ہندوستان سے کراچی ہجرت کر گیا تھا۔انہوں نے 1956 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سٹیشن میں بطور براڈکاسٹر شمولیت اختیار کی۔بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان کراچی چلے گئے جہاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری ان کے اداکاری کے لئے ان کے سرپرست بن گئے۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1962 میں کیا۔ وہ 94 فلموں میں مرکزی اداکار اور ‘ہیرو’ تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں دس نگار ایوارڈ حاصل کئے،وہ آج کے دن 2006 میں دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US