برطانیہ کےلیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی

image

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ کےلیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں تاہم فی الحال اس سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز سے جاری ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے سے 43ویں ای کچہری کے دوران برطانیہ کےلیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب سے متعلق وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے کے جواب میں مئی میں ہونے والی یورپی یونین ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس کا حوالہ دیا گیا، نہ کہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا۔برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں تاہم فی الحال اس سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US