اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے تمام آپریشن سرکلز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ان کھلی کچہریوں کے ذریعے صارفین بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین سروسز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
منگل کو ترجمان آئیسکو کے بیان کے مطابق اسلام آباد سرکل(بمقام العدید ویڈنگ ہال، کری روڈ، نزد اولڈایف آئی اے بلڈنگ اقبال ٹائون، اسلام آباد)، راولپنڈی سٹی سرکل( بمقام عید گاہ مین بازار، آلہ آباد، نزد عثمان ہوٹل پیرودھائی راولپنڈی )، راولپنڈی کینٹ سرکل(بمقام آئیسکو سول لائن سب ڈویژن آفس آئیسکو کمپلیکس مریڑ حسن بازار، راولپنڈی)، اٹک سرکل( بمقام آئیسکو آپریشن سب ڈویژن فتح جھنگ اربن)، جہلم سرکل(بمقام آئیسکو آپریشن سب ڈویژن اربن / سول لین جہلم کالا گجراں) اور چکوال سرکل(بمقام132KVگرڈ اسٹیشن، میال روڈ ٹمن، تلہ گنگ)کے ایس ایز21 مارچ (بروزجمعرات) صبح 10 بجے سے دن 12 بجے تک کھلی کچہری لگائیں گے اور صارفین کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کریں گے۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان منعقدکی جانے والی کھلی کچہریوں کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ آئیسکو ریجن کے صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل / تجاویز کے اندراج کے لئے ان کھلی کچہریوں میں بھر پور شرکت کریں۔صارفین مزید معلومات کے لئے دفتری اوقات کار کے دوران اسلام آباد سرکل کے فون نمبر 9260194-051، راولپنڈی سٹی سرکل فون نمبر9292675-051 ، راولپنڈی کینٹ سرکل فون نمبر9293048-051 ، اٹک سرکل فون نمبر4950343-051، جہلم سرکل فون نمبر 920276-0544 اور چکوال سرکل فون نمبر 668500-0543 پر رابطہ کریں۔