وزیر اعظم کا ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس

image

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں ۔غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US