سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں،جماعتوں،پولنگ ایجنٹوں اور ووٹروں کے لئے 8 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

image

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں،جماعتوں،پولنگ ایجنٹوں اور ووٹروں کے لئے 8 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔بدھ کو کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق اسلام کی شان،پاکستان کی سالمیت، خودمختاری،سلامتی اور نظریہ پاکستان کا احترام لازم اور اس کے خلاف کوئی بات یا اقدام اٹھانے کی ممانعت ہوگی۔پارلیمنٹ،عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کی توہین کی ممانعت ہوگی۔

صدر اور گورنرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔امیدوار مہم کے دوران اخراجات کے لئے خصوصی اکائونٹ کھلوائیں گے۔اگر پہلے سے موجود اکائونٹ کو اس مقصد کے لئے استعمال کیاجائے تو اس کی سٹیٹمنٹ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت ریٹرننگ افسران کو جمع کروانی لازم ہوگی۔پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون،کیمرہ یا ایسا آلہ جس سے بیلٹ پیپرز کی تصویر لی جاسکے لے جانے پر پابندی ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US