کوئٹہ۔ 20 مارچ (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کو ئلہ کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 12کانکن جاں بحق ہو گئے جبکہ 6کانکنوں کو کان سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔لیویز کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کےعلاقے ہرنائی زرد آلو میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کےنتیجے میں 18 کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔
اطلاع ملتے ہی و زیر اعلی بلو چستان نے واقعہ کا نوٹس لے کر پی ڈی ایم کی ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کردیا۔ رات گئے شروع ہونے والے ریسکیو آپریشن کے دوران 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔لیویز کے مطابق متاثرہ کان سے 6 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔