و زیر اعلی بلوچستان کاہرنائی کوئلہ کان دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی افسوس کا اظہار

image

کوئٹہ۔ 20 مارچ (اے پی پی):و زیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کےعلاقے ہرنائی کوئلہ کان دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والے کانکنوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران کان میں پھنسے لوگوں کی جانیں بچانے پر امدادی سرگرمیوں میں شامل اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صو بے میں کانکنوں کی حفاظت اور محفوظ کان کنی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اعلی بلو چستان نے کو ئلہ کان حادثے پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US