صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی کی ملاقات

image

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور یمن کے درمیان مذہب، ثقافت اور اقدار کے مشترکہ رشتوں پر مبنی بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے مبارکباد دینے پر یمن کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US