صدرمملکت آصف علی زرداری کی جشن نوروز پر مبارکباد

image

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے جشن نوروز پر پارسی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ یہ خوشی کا موقع قوموں کی برادری میں نئی ​​امید، خوشحالی اور اتحاد لائے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نوروز کی قدیم اور پیاری روایت کو منانے والے تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،

دعا ہے کہ یہ خوشی کا موقع قوموں کی برادری میں نئی ​​امید، خوشحالی اور اتحاد لائے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے نوروز کی روح کو اپنائیں اور امن، ہمدردی، اتحاد اور مہربانی کے پیغام کو فروغ دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US