پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی طورپر6.678 ارب ڈالرکی بیرونی معاونت موصول ہوئی

image

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دوطرفہ، کثیرالجہتی اوردیگرزرائع سے مجموعی طورپر6.678 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہواررپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی 2023 تا فروری 2024) کی مدت میں کثیرالجہتی شراکت داروںکی جانب پاکستان کوکو مجموعی طورپر2.635 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ۔

کثیرالجہتی شراکت داروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو643.62 ملین ڈالر، اے آئی آئی بی 299.47 ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 152.92 ملین ڈالر، آئی ڈی اے 1.221 ارب ڈالر، آئی ایف اے ڈی 25.60 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 200 ملین ڈالر اوراوپیک فنڈ کی مدمیں 27.81 ملین ڈالرکی بیرونی معاونت موصول ہوئی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طورپر847.95 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی، چین کی جانب سے پاکستان کو67.39 ملین ڈالر، فرانس 36.42 ملین ڈالر، جرمنی 15.61 ملین ڈالر، جاپان 19.69 ملین ڈالر

،جنوبی کوریا 19.83 ملین ڈالر، اومان 59.10 ملین ڈالر، سعودی تیل سہولت 595.18 ملین ڈالراورامریکا کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر 34.73 ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ۔

کثیرالجہتی اوردوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر3.483 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں 686.82 ملین ڈالر اورٹائم ڈیپازٹس کی مدمیں 2ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US