مبشر حسن پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

image

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن افسر (بی ایس 21) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو وزارت اطلاعات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مبشر حسن کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی ذیلی شق 10 کے تحت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مبشر حسن انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر ہیں جو مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ مبشر حسن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2024 بھی کامیابی سے مکمل کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US