آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی نے مظفرآباد میڈیکل کالج ،میرپور میڈیکل کالج اور پونچھ میڈیکل کالج کے لئے بجٹ کی منظوری دے دی

image

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی نے مظفرآباد میڈیکل کالج کے لئے 24 کروڑ 32 لاکھ روپے اورمیرپور میڈیکل کالج کے لئے 24 کروڑ 36 لاکھ روپے اور پونچھ میڈیکل کالج کے لئے 23 کروڑ 4 لاکھ روپے کےبجٹ کی منظوری دے دی جبکہ میڈیکل کالجز میں پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

پی آئی ڈی آزاد کشمیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اعلی سطح کا اجلاس جمعرات کو کشمیر ہائوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے آزادکشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ بھی شریک ہوئے۔

سپیشل سیکرٹری ہیلتھ راشد حنیف نے شرکاء کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے بجٹ، فیکلٹی کی کمی اور امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں آزادکشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز مظفرآباد,راولاکوٹ اور میرپور کے مالی سال 2023.24 کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ مظفرآباد میڈیکل کالج کے لئے 243.249ملین روپے، میرپور میڈیکل کالج کے لئے 243.616ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

پونچھ میڈیکل کالج کے لئے 230.469ملین روپے کےبجٹ کی منظوری دے دی گئی۔میڈیکل کالجز میں پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میڈیکل کالجز سے فارغ ہونے والے بچے ہمارا مستقبل ہیں،حکومت میڈیکل کالجز کو تمام بنیادی وسائل مہیا کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US