الپائن کلب آف پاکستان اور وفاقی نظامت تعلیمات کے اشتراک سے اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ 8 میں معلوماتی اور تربیتی سیمینار کا انعقاد

image

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان اور وفاقی نظامت تعلیمات کے اشتراک سے اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ 8 میں ایک معلوماتی اور تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) تنویر احمد نے کی جبکہ الپائن کلب آف پاکستان کے صدر و جوائنٹ سیکرٹری مشترکہ معاملاتی کونسل ابوذر صادق تقریب کے مہمان اعزاز تھے۔ سیمینار کا مقصد طلباء و طالبات کو ماحولیات ، فطرت، صحت اور نظم و ضبط کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

صدر الپائن کلب نے طلباء و طالبات کو الپائن کلب آف پاکستان کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور انہیں آئندہ ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی۔ڈی جی تنویر احمد نے کہا کہ جسمانی صحت اور نظم و ضبط طالب علموں کے لیے آج کے مشینی دور میں ازحد ضروری ہیں ۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد نے طلباء و طالبات کو ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی افادیت سے آگاہ کیا۔ الپائن کلب کی جانب سے ڈی جی اور میزبان کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد خالد اور شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر ارشد وانی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US