دبئی۔21مارچ (اے پی پی): متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمعرات کو راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی کی جانب سے یو اے ای میں مقیم سفیروں کے اعزاز میں راس الخیمہ میں دی جانے والی افطار میں شرکت کی۔ پاکستانی قونصل خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے راس الخیمہ کے حکمران کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔