وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات

image

برسلز ۔21مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ 2024 کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال بالخصوص زراعت اور انسانی صحت سمیت تمام شعبوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے جوہری توانائی کے استعمال کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان زراعت سمیت ایٹمی ایپلی کیشنز میں کامیابی سے تعاون کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ساتھ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں تجربے اور مہارت کے اشتراک کے لیے پاکستان کی تیاری سے آگاہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US