چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 7 جج صاحبان کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دیں

image

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 7 جج صاحبان کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو کیس مینجمنٹ پلان، ضلعی عدلیہ، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سمیت11انتظامی اختیارات سونپ دئیے۔ جسٹس شجاعت علی خان کو سپریم کورٹ کے لیے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ٹرانسپورٹ سمیت آٹھ انتظامی اختیارات ،جسٹس علی باقر نجفی کے پاس ضلعی عدلیہ کا آڈٹ، سپریم کورٹ کے لیے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت چار انتظامی اختیارات ،جسٹس شاہد بلال حسن کو لاہور ہائیکورٹ کا آڈٹ، تعمیرات سمیت4انتظامی اختیارات سونپے گئے ہیں۔

جسٹس مس عالیہ نیلم کو شعبہ آئی ٹی، اکائونٹس سمیت 5 انتظامی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ کے پاس سکیورٹی، ضلعی انتظامیہ سے آئے توہین عدالت کے کیسز سمیت8انتظامی اختیارات ہوں گے جبکہ جسٹس صداقت علی خان ریکارڈ، انتظامی ججز کی مانیٹرنگ سمیت5انتظامی اختیارات سونپے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US