وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل سدباب نہیں ہو جاتا ، دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US