وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر برائے توانائی اور انفراسٹرکچر سے ملاقات

image

برسلز۔22مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر المازروئل سہیل سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے موجودہ دو طرفہ تعلقات اور امکانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات خاص طور پر قابل تجدید توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US