اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انشا ء اللہ وطن پاک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔
جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔