ٹیلی کام سیکٹر کے متعلق جائز مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ، شزا فاطمہ

image

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے جاز کے اعلیٰ سطح وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، سی ای او جاز عامرابراہیم کی قیادت میں وفد میں ہیڈ آف پالیسی مدثرحسین، ہیڈآف کارپوریٹ کمیونیکشن فاطمہ اخترشامل تھے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا قلمدان سنبھالنے پر عامر ابراہیم نے شزا فاطمہ خواجہ کو مبارکباد دی۔جمعہ کو وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ اولین کوشش ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق جائز مسائل کو دور کیا جائے،

صارفین کو تیز ترین نیٹ ورک کی فراہمی تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی ذمہ داری ہے، ٹیلی کام سیکٹر ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ، نوجوانوں کو تربیت و ہنر کی فراہمی کے منصوبوں میں تعاون کرے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر اہم سروسز میں جاز کا کردار قابل تعریف ہے۔عامر ابراہیم نے کہا ملک کی تعمیر و ترقی کے حکومتی منصوبوں میں ہرممکن تعاون اور سپورٹ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US