وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی قانون سازی کے معاملات سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

image

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی قانون سازی کے معاملات سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے قانون سازی سے متعلق معاملات سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اس کمیٹی کا نام “کابینہ کمیٹی برائے تشخیصِ معاملاتِ قانون سازی (سی سی ایل سی) ہے۔کمیٹی کی ذمہ داریوں میں نئے قوانین،قواعد اور موجودہ قوانین ، قواعد کا جائزہ لینا اور یہ سفارش کرنا کہ آیا وہ حکومتی پالیس کے مطابق ہیں،یہ جانچنا کہ موجودہ قوانین میں ترمیم آئینی سکیم کے مطابق ہے، کسی موجودہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتا اور پارلیمنٹ کے اختیار میں آتا ہے۔

تجویز کنندہ ، ڈویژن کے ساتھ پالیسی کے معاملے پر اختلاف کی صورت میں دونوں کے نقطہ نظر کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں۔کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر قانون و انصاف ہونگے جبکہ ممبران میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ، وفاقی وزیر تجارت ،وفاقی وزیر خزانہ ،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار ، خصوصی دعوت پر اٹارنی جنرل ، وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، سیکرٹری قانون و انصاف ڈویژن اور ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔ چیئرمین کمیٹی کسی بھی اجلاس کے لیے کسی بھی وفاقی وزیر کو شامل کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US