وزیراعظم شہباز شریف نے چائنیز سرمایہ کاری منصوبوں کے لئے وفاقی کابینہ کی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

image

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے چائنیز سرمایہ کاری منصوبوں کے لئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کی کمیٹی برائے چائینز انوسمنٹ پراجیکٹس تشکیل دیدی ہے ۔ اس کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات ہونگے جبکہ اراکین میں وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ ، وزیر تجارت ، وزیر پیٹرولیم ، وزیر توانائی ،وزیر ریلوے اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہونگے ۔اس کمیٹی کی ذمہ داریوں میں سی پیک منصوبوں میں چینی کمپنیوں کے ذریعے ہونے والی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیشرفت کی نگرانی کرنا ، مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کا تیزی سے حل نکالنا ،

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کے طور پر پاکستان کی معیشت کے پیداواری شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانا ، ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا جس میں چینی سرمایہ کاری کو بہترین نتائج حاصل ہوں ، چینی ورکرز/رہائشیوں کی سکیورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینا اور نامزد چینی اداروں کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرکے سی پیک کے سست رفتار سے چلنے والے منصوبوں کو دوبارہ فعال کرنا شامل ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US