وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ماسکو میں حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماسکو میں گزشتہ روز ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے ماسکو میں ہونے والے اس بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کی جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US