وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں پر ماسکو میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہدرری کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سانحے کی اس گھڑی میں پاکستان روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔ ایکس پر ایک الگ پوسٹ میں دفتر خارجہ نے ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US